#6517

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2832

اربعین معجزات ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 40)

  • صفحات: 73
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2920 (PKR)
(منگل 26 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 63 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

پیالہ دودھ کا معجزہ

14

جوکی روٹیوں میں برکت

18

سراقہ بن مالک ؓ کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا

20

انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنا

23

جبرائیل علیہ السلام نبی کریمﷺ کی مدد کے لیے اترے

24

کیکر کے درخت نے تین مرتبہ کلمہ شہادت پڑھا

26

کھجور کے درخت کا معجزہ

27

کنویں میں لعاب دہن ڈالا تو پانی سے بھر گیا

28

قرآن عظیم سب سے بڑا معجزہ ہے

29

انگلیوں کے درمیان سے پانی کا چشمہ پھوٹنے لگا

30

ایک سو تیس صحابہ نے ایک بکری کا گوشت پیٹ بھر کر کھایا

31

دس ہزار لوگوں کا کھانا ایک ہزار صحابہ نے کھایا

32

کھانے کی چیزوں میں برکت کا معجزہ

34

حالت نماز میں اپنے پیچھے دیکھتے تھے

36

درخت نبی کریم ﷺ کو پردہ مہیا کرتے ہیں

36

ایک وسق کھانے کا معجزہ

38

درخت کا معجزہ رسول اللہ ﷺ کے لیے تسکین کا باعث بنا

39

باؤلا اونٹ رسو ل اللہ ﷺ کے حکم کی تعمیل کرتا ہے

40

گھی میں برکت کا معجزہ

41

کھانے میں اضافہ ہوگیا

42

لکڑی تلوار بن گئی

43

جنات نے قرآن سنا اور ہدایت پائی

43

زخم کا درد ختم ہو گیا

44

کھجوروں میں برکت پڑ گئی

45

شاخ خرما روشن ہو گئی

46

بھیڑیے نے کلام کیا

47

کنویں سے کستوری کی خوشبو آنے لگی

48

اونٹ اپنے مالک کا شکوہ کرتا ہے

49

رسول اللہ ﷺ کا پسینہ خوشبودار تھا

50

ام معبد کی لاغر بکری کے دودھ دینے لگی

51

لکڑی کا تنا پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

53

بکری کے بچے نے دودھ دینا شروع کر دیا

55

دیوانہ بچہ شفایاب ہو گیا

56

چاند دو ٹکڑے ہو گیا

58

پتھر آپ کو سلام کہنا کرتا تھا

58

وحشی جانور رسول اللہ ﷺ کی آمد پرسکون رہتے

59

جبل احد جھومنے لگا

60

کھانے کی چیزیں تسبیح بیان کرتی ہیں

60

واقعہ معراج

61

آپﷺ نے بیت المعمور کا مشاہدہ فرمایا

62

فہرست آیات قرآنیہ

69

فہرست احادیث نبویہ

70

مراجع و مصادر

72

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32929
  • اس ہفتے کے قارئین 555332
  • اس ماہ کے قارئین 1608832
  • کل قارئین110930270
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست